سلیکٹڈ حکمرانوں کے رونے دھونے سے صاف ظاہرہورہاہے ایمپائرکی طرف سے ’’لال جھنڈی‘‘دکھادی گئی ہے ، چودھری محمداعجازورک

منگل 25 جنوری 2022 00:18

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2022ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما وسابق ممبرقومی اسمبلی چودھری محمداعجازورک نے کہاہے کہ سلیکٹڈ حکمرانوں کے رونے دھونے سے صاف ظاہرہورہاہے کہ ایمپائرکی طرف سے ’’لال جھنڈی‘‘دکھادی گئی ہے جس کے باعث دھمکی آمیزلہجہ اپنایاجارہاہے ۔انہوںنے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم پرفارمنس نہیں دکھاسکے جس کی وجہ سے امپائربھی مایوس تھا۔

عمران خان واویلامچانے کی بجائے اپنی ناکامی کوتسلیم کرتے ہوئے اچھے سپورٹس مین کاثبوت دیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران خان کوجیسے تیسے بھی اقتدارملاانہیں کارکردگی دکھانی چاہئے تھی مگرافسوس وہ اقتدارکوبھی کھیل ہی سمجھتے رہے جس کی وجہ سے آج پاکستان میں افراتفری اوربے چینی کاماحول ہے جس نے ہرطبقے کوشدیدپریشانی میں مبتلاکررکھاہے ۔انہوںنے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم حالات کوسمجھیںاورعزت سے گھرچلے جائیں تاکہ جمہوریت کونقصان نہ پہنچے ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف کومائنس کرنے والاآج خود مائنس ہونے سے خوف زدہ ہوگیاہے ،قوم بھی سلیکٹڈ سے تنگ ہے ،عمران خان کے جانے پرلوگ نوافل اداکریں گے

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں