:فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریض کی عیادت کیلئے آنیوالے شخص کو نوسربازوں نے نشہ آور اشیاء کھلا کر لوٹ لیا

منگل 25 جنوری 2022 18:20

ٴْفیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2022ء) فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریض کی عیادت کیلئے آنیوالے شخص کو نوسربازوں نے نشہ آور اشیاء کھلا کر لوٹ لیا، ریسکیو1122 ٹیم نے متاثرہ شخص کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا‘47 گ ب کا رہائشی اشرف ولد شریف اپنے عزیز کی تیمارداری کرنے کیلئے فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال آیا جب وہ تیمارداری کر کے باہر نکلا تو نامعلوم نوسربازوں نے گھیر لیا اور اسکو نشہ آور اشیاء کھلائی اور حالت غیر ہونے پر اسکی جیبوں کا صفایا کر کے فرار ہو گئی

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں