)محکمہ صحت کی طرف سے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات کرنے والے فوکل پرسن کو تربیت دینے کا فیصلہ

منگل 25 جنوری 2022 18:20

Gفیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2022ء) محکمہ صحت کی طرف سے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات کرنے والے فوکل پرسن کو تربیت دینے کا فیصلہ، ٹریننگ کا عمل آج سے یکم فروری تک جاری رہے گا۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ ملک غلام فرید کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں پنجاب بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے سربراہان کو کہا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات کو موثر اور فعال بنانے کے لیے سکولوں اور کالجز میں مقرر کئے جانیوالے فوکل پرسن کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ لاہور نے ڈویژنل سطح پر ریفریشر کورس (ٹریننگ) دینے کا فیصلہ کیا ہے اور سی ای او ایجوکیشن سکولز وکالجز میں مقررہ کردہ فوکل پرسن کو مقررہ تاریخ اور وقت پر تربیت حاصل کرنے کیلئے بھجوائیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ فوکل پرسن کو حکومتی ڈیش بورڈ پر معلومات بھجوانے اور اپنے اینڈرائرڈ فون کے ذریعے انسداد ڈینگی ایکٹوٹیز کو واٹس ایپ کے ذریعے اپ لوڈ کرینگے۔ فیصل آباد، لاہور، بہاولپور، راولپنڈی اور سرگودھا کے فوکل پرسن کی تربیت آج‘ ملتان ڈویژن کو 27 جنوری، گوجرانوالہ اور ڈی جی خان کو 31 جنوری اور ساہیوال ڈویژن کے فوکل پرسن کو تربیت یکم فروری 2022ء کو دی جائے گی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں