ش*فیصل آباد،گھریلو حالات سے تنگ نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل کر خودکش کر لی

منگل 25 جنوری 2022 18:20

V فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2022ء) گھریلو حالات سے تنگ نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل کر خودکش کر لی جبکہ مختلف واقعات میں 3 کمسن بچے جھلس گئے، آن لائن کے مطابق سندھیلانوالی کے زاہد ولد نظام دین نے گھریلو جھگڑے پر زہریلی گولیاں نگل لیں جسے طبی امداد کے لیے الائیڈ ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ طبی امداد ملنے سے پہلے ہی ہسپتال میں چل بسا۔

(جاری ہے)

ناگہانی موت پر کہرام برپا ہو گیا۔علاوہ ازیں گھروں میں کھیل کود کے دوران آگ کی لپیٹ میں آ کر محلہ پنج پیر کے ماجد کا 9 سالہ بیٹا مظہر، قمر گارڈن میں 1 سالہ ہادیہ فاطمہ، اذلان بری طرح جھلس گئے جنہیں الائیڈ ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں