%فیصل آباد: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے خانہ بدوش خواتین کو برہنہ کر کے تشدد کرنے کے الزام میں ملوث پانچ تاجروں کو ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا

گ* سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد خانہ بدوش خواتین نے ڈرامہ کا پول کھول دیا تھا

بدھ 26 جنوری 2022 19:35

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2022ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عرفان حیدر نے تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ باوا چک میں خانہ بدوش خواتین کو برہنہ کر کے تشدد کرنے کے الزام میں ملوث پانچ تاجروں کو ایک ماہ 19 دن بعد ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا، سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد خانہ بدوش خواتین نے ڈرامہ کا پول کھول دیا تھا، تاجر ملزمان کی طرف سے مقدمہ کی پیروی معروف قانون دان سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایوب سیالوی نے کی اور فاضل عدالت نے ایوب سیالوی ایڈووکیٹ کے دلال سننے کے بعد تاجر ملزمان صدام، ظہیر، فیصل، محمد یوسف اور فقیر حسین کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

واقعات کے مطابق صدام حسین نے بتایا کہ 6 دسمبر 2021ء کوباوا چک یوسف چوک میں واقع عثمان الیکٹرک سٹور میں اس کا ملازم یوسف موجود تھا کہ اچانک چار خانہ بدوش خواتین ان کی دکان پر داخل ہوئیں اور انہوں نے دکان میں داخل ہوتے ہی کائونٹر میں کاپروائر کی گوٹ مالیتی 20ہزار چوری کرتے ہوئے چادر پوشیدنی میں چھپا لی۔

(جاری ہے)

وہاں پر موجود یوسف نے خواتین کی مجرمانہ نیت کو بھانپتے ہوئے خوف کی وجہ سے کائونٹر پھلانگ کر دکان کے باہر چلا گیا اور دیگر اسکی ساتھی خواتین نے سرکٹ بریکر بھی اٹھا لئے اور جب وہ دکان سے بھاگنے لگیں تو اس نے ایک خاتون کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا تو خانہ بدوش خواتین نے خود اپنے کپڑے اتار کر ساتھی ملزمہ کو چھڑانے لگیں اور اسی دوران دیگر دکاندار اور لوگ وہاں پر جمع ہو گئے تھے اور واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دکان کے اندر اور باہر لگے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج نے خواتین کے ڈرامہ کا پول کھول دیا تھا اور خواتین نے خودساختہ وقوعہ کا رنگ دیا گیا بلکہ خانہ بدوش خواتین نے چوری چھپانے کی خاطر اپنے کپڑے اتار کر برہنہ ہو کر ڈرامہ کیاتھا

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں