۵پاکستان کی کرپشن میں 16درجے ترقی سلیکٹڈ وزیراعظم اوران کی ذہین ٹیم کی لوٹ مارکانتیجہ ہی: میاں ضیاء الرحمان

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ نے ایمانداری ،دیانتداری کاچورن بیچنے والے حکمرانوں کوبے نقاب کرکے رکھ دیاہی: جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) فیصل آباد

بدھ 26 جنوری 2022 20:00

Yفیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2022ء) جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن فیصل آبادسٹی میاں ضیاء الرحمان نے کہاہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ نے ایمانداری ،دیانتداری کاچورن بیچنے والے حکمرانوں کوبے نقاب کرکے رکھ دیاہے ۔پاکستان کی کرپشن میں 16درجے ترقی سلیکٹڈ وزیراعظم اوران کی ذہین ٹیم کی لوٹ مارکانتیجہ ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ٹرانسپیرنسی رپورٹ عمران خان کے خلاف فردجرم ہے جس سے بھاگے نہیں دیں گے ۔دیانتداروزیراعظم کی کرپشن کے روزنت نئے سیکنڈل سامنے آرہے ہیں ۔شریف خاندان پرکرپشن کے الزام لگانے والے خود سرسے پائوں تک کرپشن میں لتھڑے ہوئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ٹرنسپیرنسی نے مسلسل دوسری بارگواہی دی ہے کہ عمران خان چوری میں ملوث ہے ۔

(جاری ہے)

سلیکٹڈ حکمران چورثابت ہوچکے ہیں جتنی جلدی ہواستعفیٰ دیں ۔

انہوںنے کہاکہ ہرشعبے میں تنزلی کے ریکارڈقائم کرنیوالے عمران خان کے دورمیں صرف اورصرف کرپشن اورلوٹ مارنے ترقی کی ہے جس کی گواہی آج ٹرانسپیرنسی رپورٹ چیخ چیخ کردے رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کاایمانداری کابیانیہ بیچ چوراہے بے نقاب ہوچکاہے اب مزید چوراورلٹیروں کوقوم برداشت نہیں کرئے گی ۔عمران خان نے ایمانداری کی آڑ میں ایسی لوٹ مارکابازارگرم کئے رکھاجس کی وجہ سے آج پاکستان دنیابھرمیں رسواہوگیاہے

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں