ملک بھر میںحضرت سیدنا صدیق اکبر ؓ کا یوم وفات انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا،کانفرنسز اور سیمینارز منعقد

بدھ 26 جنوری 2022 20:00

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2022ء) مرکزی علماء کونسل پاکستان کے چیئرمین مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی اور جنرل سیکرٹری مولانا شاہ نواز فاروقی کی اپیل پر پورے ملک میںحضرت سیدنا صدیق اکبر ؓ کا یوم وفات انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا اس موقع پر ملک بھر میں کانفرنسز اور سیمینارز منعقد کئے گئے اسی سلسلہ میں ختم نبوت اسلامک ریسرچ سنٹر ملحق جامع مسجد گول غلام محمد آباد فیصل آباد میں حضرت سیدنا صدیق اکبرؓ سیمینار زیرصدارت وائس چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ پیر جی خالد محمود قاسمی کے منعقدہوا جس میں مرکزی قانونی مشیر میاں محمد طیب ایڈووکیٹ مرکزی فنانس سیکرٹری علامہ حفیظ الرحمان کشمیری سیکرٹری جنرل پنجاب حافظ مقبول احمد ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا اعظم فاروق ڈویژنل صدر مولانا عابد فاروقی سیکرٹری ڈویژن مولانا کرم داد حذیفی ضلعی صدر مولانا نعیم طلحہ سیکرٹری جنرل قاری محمد ثاقب عزیز سٹی سیکرٹری جنرل قاری اسماعیل رحیمی صوفی محمد اشرف مولانا اسد اللہ مولانا عاصم جاوید قاری اللہ دتہ جمشید قاری بنیامین مولانا محمدیوسف فاروقی مولانا رب نواز مولانا عمر فاروق مولانا محمد سلیمان مو لانا منظوراحمد مولانا سلیم نواز سمیت دیگر علماء و مشائخ نے سیدنا صدیق اکبرؓ کے فضائل و مناقب ان کی زندگی اور ان کے روشن کارناموں پر اظہار خیال کیا سیدنا صدیق اکبر ؓکے کارنامے رہتی دنیا تک کیلئے مشعل راہ ہیں صحابہ کرام کے نقش قدم پر چل کر ہم دنیا میں ترقی اور بلندی حاصل کرسکتے ہیں امیر المومنین خلیفہ اول حضرت سیدنا ابوبکر صدیق ؓکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اسلام آباد لاہور پشاور کراچی آزاد کشمیر فیصل آباد گوجرانوالہ گجرات کھاریاں سمندری ٹوبہ ٹیک سنگھ وہاڑی بورے والا میلسی لودہراں ڈیرہ غازی خان اور ملتان سمیت مختلف شہروں میں سیمینارز اور کانفرنسز منعقد ہوئیں سیمینارز اور کانفرنسز میں مرکزی علماء کونسل پاکستان کے مرکزی اور صوبائی قائدین نے خلیفہ اول یار غار ومزارسیدنا حضرت ابو بکر صدیق ؓکی حیات طیبہ اور روشن کارناموں پر روشنی ڈالی اور اسلام کی متعلق ان کی ناقابل فراموش خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں