yفیصل آباد: چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام برائے میڈیا گریجوایٹس

ڑ* تین ماہ کی پیڈ انٹرن شپ کی تکمیل پر 60/60 ہزار روپے مالیت کے چیکس تقسیم

بدھ 26 جنوری 2022 20:00

م*فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2022ء) فیصل آباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والے چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام برائے میڈیا گریجوایٹس میں تین ماہ کی پیڈ انٹرن شپ کی تکمیل پر 60/60 ہزار روپے مالیت کے چیکس تقسیم کردیئے گئے۔چیکس تقسیم کرنے کی تقریب ڈویژنل انفارمیشن آفس میں منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر انفارمیشن محمد اویس عابد نے محکمہ کے ارکان فیض رسول،محمد فیصل بیگ اور خضر عباس کے ہمراہ انٹرنیز میں چیکس تقسیم اور مستقبل میں ان کے لئے نیک تمنائوںکا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیز نے تعیناتی کے دوران وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کو اجاگر کرنے کے لئے اقدامات کئے اور ایک ٹیم ورک کی حیثیت سے فرائض انجام دیکر انفارمیشن آفس کی نیک نامی میں بھی اضافہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تین ماہ پر محیط انٹرن شپ انٹرنیز کے لئے مستقبل میں کارآمد ثابت ہوگی۔چیکس وصول کرنے والوں میں فیصل آباد، جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے انٹرنیز فضہ ارشد،حمیرا سیف،ذیشان الہی،جنید وحید،طارق عزیز،احسن بلال،انعام الحق بزداراور محمد حسنین شامل تھے۔

یادرہے کہ مریم جاوید،ہما حق نواز اور راشد خالد نے اپنے چیکس چند روز قبل وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے لاہور میں منعقد تقریب کے دوران وصول کئے تھے۔انٹرنیز نے اپنے خیالات کا اظہار خیال کرتے ہوئے انٹرن شپ کے تین ماہ کو اثاثہ قرار دیا اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پیڈ انٹرن شپ کراکر میڈیا گریجوایٹس کو میڈیا مینجمنٹ،نیوز میکنگ،آرٹیکل وفیچر رائٹنگ سمیت محکمہ اطلاعات کی ورکنگ کے بارے میں مفید معلومات ملیں۔انہوں نے ڈویژنل وڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس کے افسران وسٹاف ممبران کا شکریہ بھی اداکیا

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں