-فیصل آباد:اسسٹنٹ کمشنرسمندری فیصل سلطان انسداد پولیو کی جاری مہم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے جنرل بس سٹینڈ پہنچ گئے

ح* فکسڈ پوائنٹ سمیت ٹرانسپورٹس کے اندر بچوں کو قطرے پلوانے کی تصدیق کی

بدھ 26 جنوری 2022 20:00

ٓفیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2022ء) اسسٹنٹ کمشنرسمندری فیصل سلطان انسداد پولیو کی جاری مہم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے جنرل بس سٹینڈ پہنچ گئے اور فکسڈ پوائنٹ سمیت ٹرانسپورٹس کے اندر بچوں کو قطرے پلوانے کی تصدیق کی۔

(جاری ہے)

انچارج سٹینڈ نے بتایا کہ پولیو مہم کی مانیٹرنگ جاری اور ٹرانسپورٹرزکو تاکید کی گئی ہے کہ کوئی بس/ویگن پولیو ٹیموں کی کلیئرنس کے بغیر سٹینڈ سے روانہ نہیں ہونی چاہیے۔

اسسٹنٹ کمشنر سمندری نے سٹینڈ میں پولیو ٹیموں کی موجودگی بھی چیک کی اور کہا کہ مہم کے اختتام تک مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا۔انہوں نے مختلف گلی محلوں میں جاکر پولیو ٹیموں کی موجودگی اور گھروں پر دستک دیکر والدین سے بچوں کو قطرے پلوانے کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے بچوں کی انگلیوں پر نشانات بھی چیک کئے۔انہوں نے پولیو ٹیموں کو فرائض تندہی سے انجام دینے کی تاکید کی

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں