خودتحریک انصاف عوام کومعاشی استحکا م دے سکی اورنہ انصاف اب عمران خان انصاف مانگ رہاہے‘ سردارخلیل طاہرسندھو

منگل 17 مئی 2022 14:10

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) سابق صوبائی وزیرصحت اورمسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی سردارخلیل طاہرسندھونے کہاہے کہ عمران خان کوکوئی نہیں مارے گا وہ اتحادیوں ،اپنے ارکان اورعوام کی حمایت سے محروم ہونے کے بعدآدھے مرچکے ہیں عام انتخابات میں عوام بیلٹ پیپرزسے ماردیں گے۔خودتحریک انصاف عوام کومعاشی استحکا م دے سکی اورنہ انصاف اب عمران خان اٴْن سے انصاف مانگ رہاہے۔

پی ٹی آئی کے بدنام چیئرمین کافیصل آبادمیں ہونے والاجلسہ ناکام اورعوام نے مستردکرکے ثابت کردیاکہ جھوٹ بولنے اوروعدوں دعووں سے منحرف ہونے والے شخص کی اٴْنہیں ضرورت نہیں۔اٴْنہوں نے کہاکہ فیصل آبادڈویڑن کی4اضلاع اورتمام تحصیلوں اورقصبات سی7ہزارسے زائدلوگ جمع نہیں کئے جاسکے۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے چیلنج کیاکہ اگرمیاں نوازشریف اوروزیرداخلہ راناثنااللہ خاں اٴْنہیں صرف اقلیتی برادری کاجلسہ کرنے کاحکم دے دیں تووہ تحریک انصاف کے مقابلہ میں اکثریت ثابت کرسکتے ہیں۔

اٴْنہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی پونے چارسالہ اقتدارکی کارکرردگی ظاہرنہیں کرسکتی نہ اپنا منشور۔اس لئے وہ ہرروزاورہرہفتے بیانیہ تبدیل کررہی ہے جسے کوئی بھی تسلیم کرنے کوتیارنہیں۔اٴْنہوں نے کہاکہ فیصل آبادمیں عمران خان اور گجرات میں مریم نوازشریف کے جلسہ کا موازنہ اورریکارڈچیک کرلیاجائے تومریم نوازکاجلسہ کئی گنابڑاتھا ۔اٴْنہوں نے کہاکہ عمران خان اپنی حکومت گرنے سے زیادہ عام انتخابات میں سیاسی مستقبل تاریک ہونے کی وجہ سے خوفزدہ ہیں اس لئے وہ رونے دھونے کے ڈرامے کررہے ہیں

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں