فیصل آباد،گھریلو حالات سے تنگ آ کر 22سالہ نوجوان کی گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی کوشش

منگل 17 مئی 2022 23:54

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2022ء)گھریلو حالات سے تنگ آ کر 22سالہ نوجوان کی گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی کوشش، متاثرہ نوجوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ سمندری روڈ پر واقع چیمہ گائوں کے رہائشی 22سالہ محمد بلال ولد عبدالشکور کا گھر والوں سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا تو اس نے دل برداشتہ ہو کر خود کو کمرے میں بند کر کے گلے میں کپڑا ڈال کر خود کو چھت سے لٹکا دیا، تاہم اہل خانہ نے علم ہونے پر فوری طور پر اتار کر ریسکیو1122 کو اطلاع کی تو ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مذکورہ نوجوان کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے سول ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹرز اسکی جان بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں