فیصل آباد،گارمنٹس فیکٹری‘چلڈرن ہسپتال اورمکی مارکیٹ میں آتشزدگی سے بھاری مالیت کا سامان جل گیا

منگل 17 مئی 2022 23:58

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2022ء) گارمنٹس فیکٹری‘چلڈرن ہسپتال اورمکی مارکیٹ میں آتشزدگی سے بھاری مالیت کا سامان جل گیا جبکہ گارمنٹس فیکٹری میں آگ کی لپیٹ میں آکر 2محنت کش جھلس گئے ریسکیو1122ٹیم نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے آگ پر قابوپالیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا۔بتایا جاتا ہے کہ ملت روڈ پر دھنولہ کے قریب نیولک گارمنٹس فیکٹری میں گرمی کی شدت کے باعث گودام میں پڑے کیمیکل کے کین میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کواپنی لپیٹ میں لے لیا اور اس میں پڑا ہوا بھاری مالیت کا سامان جل گیا تاہم 33سالہ وسیم عباس ولد غلام محمد اور20سالہ سفیان رضا ولد زاہد اقبال نے سامان کو باہر نکالنے کی کوشش کی توآگ کی تپش سے ان کے جسم جھلس گئے جبکہ ریل بازار میں واقع مکی مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث بجلی کی تاروں کو آگ لگ گئی تاہم ریسکیو 1122ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو پھیلنے سے پہلے ہی بجھا دیا ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں جھنگ روڈ پر چلڈرن ہسپتال میں نامعلوم شخص نے سگریٹ پی کر باغیچہ میں پھینکا تووہاں پر جھاڑیوں کو آگ لگ گئی جس نے چند لمحوں میں قریبی درخت اوردیگر سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم ریسکیو1122فائربریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پرقابو پا لیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں