پائیدار ترقی کیلئے علم پر مبنی معیشت کا حصول نا گزیر ہی: ڈاکٹر اقرار احمد خان

جمعرات 19 مئی 2022 20:36

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2022ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹراقرار احمد خاں نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کیلئے علم پر مبنی معیشت کا حصول نا گزیر ہے جس کیلئے اکیڈمیا انڈسٹری تعلقات کو فروغ دے کر فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ تخفیف غربت کے اہداف بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ اس خیالات کا اظہار انہوں نے فیکلٹی آف اینیمل ہسبنڈری کے زیر اہتمام ایک روزہ کیٹل نیوٹریشن سیمینار میں بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران کیا۔

اس موقع پر ڈین ،اینیمل ہسبنڈری پروفیسرڈاکٹر قمر بلال،ایلیمنٹریر کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر حافظ نعمان مصطفی ، ڈیری لیک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نوشیروان ، پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس ، ڈاکٹر حق نواز ، ڈاکٹر فواد احمد و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ ملکی سطح پر لائیو سٹاک سیکٹر میں ترقی کی وجہ سے پروٹین کی کمی پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ عوام کی صحت بھی بہتر ہوئی ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ لائیوسٹاک سیکٹر میں جدید رجحانات کو پروان چڑھا کر پیداواریت میں اضافے کو یقینی بنایا جائے۔

ڈاکٹر قمر بلال نے کہا کہ اکیڈمیا انڈسٹری روابط میں بہتری لانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ا س ضمن میں زرعی یونیورسٹی میں ٹھوس اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں تاکہ زرعی شعبہ کو درپیش مسائل کا سائنسی بنیادوں پر حل تلاش کر کے کاشتکاروں کی مشکلات میں کمی واقع کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ جانوروں کی خوراک کے اخراجات زیادہ ہیں جس میں کمی واقع کرنے کیلئے کاشتکاروں کو سفارشات پیش کرنے کے ساتھ ساتھ تحقیقی عمل پوری توانائیوں کے ساتھ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جانوروں کو ان کے وزن کا دسواں حصہ تازہ چارہ دینا چاہیے جبکہ پانی پینے کیلئے انہیںآزادانہ رسائی فراہم کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جانوروں کی نگہداشت پر خرچ ہونے والے اخراجات میں کمی اور ان کی ہیلتھ مینجمنٹ کیلئے جدید طریقے اپنائے جائیں۔ڈیری لیک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نوشیروان نے زرعی یونیورسٹی میں زراعت کی ترقی کیلئے ہونے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے پیداوار میں اضافے اور فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے راہ ہموار ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں