ملک میں لوٹا کریسی کی سیاست کا آغاز عمران خان نے کیا :محمد اعجاز چوہدری

جمعرات 19 مئی 2022 20:38

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوھدری نے کہا کہ ملک میں لوٹا کریسی کی سیاست کا آغاز عمران خان نے کیا اور اس کی حکومت میں 90 فیصد لوٹوں تھے ، نیازی سرکار قوم کو بتائے چار سالہ حکومت میں ملک دیوالیہ کیوں ہوا پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے کہ پہلے اصلاحات بعد میں انتخابات۔

ملکی موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظرشاید اس حکومت کو کچھ مشکل فیصلے کرنے پڑ سکتے ہیں ۔آج نااہل کپتان کی عوام دشمن پالیسیوںکے باعث پاکستان کی معیشت کو اس نہج تک پہنچا دیا گیا کہ اس حکومت کو بھی کچھ غیر مقبول فیصلے کرنے پڑ سکتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ صورتحال میں تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر آکر اس ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کرنے ہوں گے۔

(جاری ہے)

جودہ صورتحال میں شاید اس حکومت کو کچھ مشکل فیصلے کرنے پڑ سکتے ہیں ۔وفاقی حکومت بھی اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ جمہوریت میں اظہار رائے ہوتی ہے۔ جمہوریت اور جمہوری معاشرے میں عدم اعتماد ہمیشہ ہوتے ہیں اور ہونے چاہیے۔ ملک میں کسی قسم کا آئینی بحران نہیں ہونا چاہیے اوربطور ایک سیاسی کارکن کے ہمیں ایسا لگتا ہے کہ اس فیصلے سے ملک میںآئینی بحران پیدا ہوسکتا ہے اور یہ ملک اور جمہوریت کے لئے بہتر نہیںہے۔

ضلعی صدر محمد اعجاز چوھدری نے کہا کہ ہر وہ سیاسی جماعت جو عوام کے ووٹو ںسے منتخب ہوکر ایوانوں میں آتی ہیں وہ چاہتی ہیں کہ انتخابی اصلاحات ہوں، پیپلز پارٹی آج بھی انتخابات کے لئے تیار ہے، لیکن ہمارا واضح موقف ہے کہ پہلے اصلاحات بعد میں انتخابات۔ انہوںنے کہا کہ ہم پہلے الیکٹرول ریفارم چاہتے ہیں، ان کی اصل شکل کے مطابق لایا جائے اور اس میں بہتری لائی جائے تاکہ انتخابات صاف و شفاف طریقے سے منعقد ہوسکیں۔

جمہوریت میں اظہار رائے ہوتی ہے۔انہوںنے جمہوریت اور جمہوری معاشرے میں عدم اعتماد ہمیشہ ہوتے ہیں اور ہونے چاہیے کوئی بھی حکومت نہیں چاہتی کہ عوام پر کسی قسم کا اضافی بوجھ ہو، لیکن بدقسمتی سے سابقہ پی ٹی آئی کی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ کچھ ایسے معاہدے کئے اور اس کی شرائط طے کی تھی اس کو پورا نہیں کیا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں