فیصل آباد، ڈویژن بھر میں پولٹری یونٹس کی تقسیم کا عمل مرحلہ وار جاری

جمعرات 19 مئی 2022 21:14

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) فیصل آباد ڈویژن بھر میں پولٹری یونٹس کی تقسیم کا عمل مرحلہ وار جاری ہے، اس ضمن میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے درخواست گزاروں میں پانچ مرغیوں اور ایک مرغا پر مشتمل 400 یونٹس 1140 روپے فی یونٹ کی رعایتی قیمت پر تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدر علی خاں نے بتایا کہ تحصیل ٹوبہ ٹیک سنگھ،گوجرہ،پیر محل اور کمالیہ میں 100/100 پولٹری یونٹس تقسیم کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ اس سکیم کا مقصد عوام الناس کو انڈے اور گوشت کی شکل میں معیاری پروٹین کی فراہمی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں