ڈپٹی کمشنرفیصل آبادکا واساکے زیر انتظام ڈرینز کی ڈی سلٹنگ مہم کا جائزہ لینے کیلئے مختلف مقامات کا دورہ

جمعرات 19 مئی 2022 21:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنرفیصل آباد علی شہزاد نے جمعرات کو واسا کے زیر انتظام ڈرینز کی ڈی سلٹنگ کی خصوصی مہم کا جائزہ لینے کیلئے ڈجکوٹ روڈ نزد ناولٹی پل کا دورہ کیا اورصفائی کے عمل کا جائزہ لیا۔ایم ڈی واسا جبارانور،ڈی ایم ڈی عدنان نثار،میٹروپولیٹن کارپوریشن کے میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر ودیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ڈرینز کی صفائی مہم کو موسم برسات سے قبل ہر صورت مکمل کیا جائے تاکہ مون سون سیزن کے دوران بارشوں کے پانی کی تیز تر نکاسی ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے واسا،میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ایک دوسرے سے مکمل کوآرڈی نیشن جاری رکھنے اور اس عوامی مسائل سے نجات کی حامل خصوصی صفائی مہم کو کامیاب بنانے کی تاکید کی۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ڈرینز سے ملحقہ جگہوں پر تجاوزات کو فوری طور پر ختم کرایا جائے۔منیجنگ ڈائریکٹر واسانے بتایا کہ ڈرینز کی صفائی مہم کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور انشا اللہ مون سون سیزن سے قبل یہ مہم مکمل کر لی جائے گی تاکہ موسم برسات میں بارشی پانی کی نکاسی کم از کم وقت میں ممکن ہو سکے جس سے شہریوں کے نکاسی آب کے مسائل حل ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں