محکمہ لائیو سٹاک کی پولٹری فارمرز و دیہی مرغی مالکان کو 2 ما ہ بعد حفاظتی ٹیکے لگوانے کی ہدایت

جمعہ 20 مئی 2022 13:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) محکمہ لائیو سٹاک نے دیہی مرغیوں کے مالکان اور پولٹری فارمرز کو ہدات کی ہے کہ وہ ہر2 ماہ بعد اپنی مرغیوں کو رانی کھیت اور فاؤل پاکس جیسے امراض سے بچائو کیلئے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں تاکہ انہیں ماحولیاتی تبدیلیوں اور موسمی اثرات کے باعث کسی مالی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد کے ڈویژنل ڈائریکٹر ڈاکٹر حیدر علی خان نے کہا کہ اس سلسلہ میں محکمہ کے تمام ویٹرنری ہسپتالوں اور ڈسپنسریز سمیت فیلڈ سٹاف کے پاس ویکسین موجود ہے جبکہ محکمہ لائیو سٹاک کے حکا م پولٹری فارمرز کی معاونت کیلئے ہمہ وقت دستیاب ہیں۔انہوں نے کہاکہ حفاظتی ٹیکہ جات گھر کے قریب ویٹرنری ہسپتالوں یا لائیو سٹاک ڈسپنسریوں سے لگوائے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں