ٓفیصل آباد:محکمہ تعلیم نے اساتذہ کواگلے گریڈ میں ترقی دینے کیلئے سنیارٹی لسٹیں طلب کر لیں

ہفتہ 21 مئی 2022 19:16

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2022ء) محکمہ تعلیم نے اساتذہ کواگلے گریڈ میں ترقی دینے کیلئے سنیارٹی لسٹیں طلب کر لیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرپبلک انسٹرکشن پنجاب رانا عبدالقیوم خان کی طرف سے جاری ہونے والے مراسلہ میں صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سی ای اوز کو کہاگیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے اپنے اضلاع میں گریڈ14تا گریڈ20کے اساتذہ کی ایچ آر ایم آئی ایس سسٹم کے ذریعے سنیارٹی لسٹیں تیار کریں اور30مئی تک تمام سنیارٹی لسٹیں ہیڈآفس کو بھجوائی جائیں تاکہ سنیارٹی لسٹ کے مطابق اگلے گریڈ میں ترقی دینے کیلئے پراسس میں شامل کیا جائے جبکہ عملدرآمد نہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں