فیصل آباد، محنت کش کا دس سالہ بیٹا ٹرین کی ٹکر لگنے سے لقمہ اجل بن گیا

اتوار 22 مئی 2022 17:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2022ء) چک جھمرہ کے علاقہ سبزی منڈی کے قریب محنت کش کا دس سالہ بیٹا ٹرین کی ٹکر لگنے سے لقمہ اجل بن گیا، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی، نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ آج صبح مظفر آباد گلی نمبر4 جھمرہ کا رہائشی فرخ اپنے دس سالہ بیٹے فرحان کو سبزی لینے کیلئے ساتھ منڈی لے آیا اور اسی دوران فرحان ریلوے لائن عبور کرنے لگا تو فیصل آباد سے لاہور جانے والی تیز رفتار بدر ایکسپریس کی زد میں آ کر بری طرح زخمی ہو کر گر پڑا، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 ٹیم موقع پر پہنچی تو مذکورہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا تھا، تاہم پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں