ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کا فیصل آباد کے مختلف امتحانی مراکزکا دورہ،طالب علموں کیلئے دستیاب سہولیات اور انتظامی وحفاظتی امور چیک کئے

منگل 24 مئی 2022 21:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب علی رضا رضوی نے منگل کو فیصل آباد کا دورہ کیا اور مختلف امتحانی مراکز میں جاکر طالب علموں کیلئے دستیاب سہولیات اور انتظامی وحفاظتی امور چیک کئے۔

(جاری ہے)

وہ گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول پیپلز کالونی اور گورنمنٹ کالج برائے خواتین پیپلز کالونی میں گئے اور کمرہ امتحان میں روشنی، پینے کے ٹھنڈے پانی کی دستیابی کا جائزہ لیتے ہوئے موقع پر طالب علموں سے گفتگو اور نگران عملہ کی ڈیوٹیز بھی چیک کیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز چوہدری امداد اللہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا محمد راشداور پرنسپل میڈم روبینہ نے انہیں انتظامات پر بریفنگ دی۔ڈپٹی سیکرٹری نے امتحانی عمل کو شفاف اور اعلیٰ نظم ونسق کو یقینی بنانے کی تاکید کی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں