ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا سینٹرل جیل کا دورہ،سہولیات کا جائزہ لیا، معمولی جرائم میں ملوث 19 اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم

جمعہ 27 مئی 2022 17:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد بشیر نے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ مظہر اقبال کے ہمراہ سینٹرل جیل کا تفصیلی دورہ کیا۔سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری محمد اصغر نے ججز صاحبان کو جیل کے انتظامی وحفاظتی امور پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل ہسپتال کا دورہ کرکے زیر علاج اسیر مریضوں کو علاج معالجہ کی فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کو چیک اور مریضوں کی عیادت کرکے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

انہوں نے جیل کچن میں کھانے کا معیار اور بیرکس وسیلز کا معائنہ کرکے قیدیوں سے ملاقات اور ان سے مسائل بھی دریافت کئے۔انہوں نے جیل کے جملہ انتظامی وحفاظتی اقدامات پرسپرنٹنڈنٹ کی کاوشوں کو سراہا اور اپنے بھرپور اطمینان کا اظہار کیا جبکہ معمولی جرائم میں ملوث 19 اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا بھی حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں