فیصل آباد پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے دوران 24 جرائم پیشہ افرادکو گرفتارکرلیا

جمعہ 27 مئی 2022 23:26

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) فیصل آباد پولیس نے چوبیس گھنٹوں کے دوران 24 جرائم پیشہ افرادکو گرفتار کیا ہے۔سٹی پولیس فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ ضلع بھر کے تھانوں کی حدود میں کی جانے والی کارروائیوں میں پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرکے 06 منشیات و شراب فروشوں کو گرفتارکیا، ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور شراب برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

ناجائز اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں میں 16 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ جعلی نمبر پلیٹ لگانے پر 01 اور ہوائی فائرنگ کرنے پر 01 ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان کیخلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے دستیاب کریمنل ریکارڈکے تحت ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں