سمندری،نہرمیں ڈوب کرہلاک ہونیوالے موٹرسائیکل سوارکی نعش برآمد

پیر 27 اپریل 2015 17:40

سمندری( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27اپریل۔2015ء) نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والا مو ٹر سائیکل سوار کی نعش تھانہ ترکھانی کے علاقہ ترکھانی بنگلہ کے قریب نہر سے مل گئی جبکہ اس کے بیٹے کی نعش تاحال نہیں مل سکی تین روز قبل فیصل آباد کا رہائشی غلام محی الدین اپنی بیوی بچے کے ہمراہ نہر کی پٹری پر جا رہا تھا کہ مو ٹر سائیکل نہر میں گر گئی خاتون ثریا بی بی کو راہ گیروں نے بچا لیا جبکہ مذکورہ باپ بیٹا نہر میں ڈوب گئے جن میں سے غلام محی الدین کی نعش تیسرے روز بنگلہ ترکھانی نہر سے مل گئی ہے جبکہ اس کے دس سالہ بیٹے کی نعش نہیں ملی ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں