جوڈیشل کمیشن کے فیصلہ کے بعد حکومت کیخلاف سازشیں کرنیوالوں کے منہ بند ہوگئے :چوہدری جعفر اقبال

جمعرات 6 اگست 2015 17:13

سمندری (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء)سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی ومسلم لیگ ن کے مر کزی رہنما چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلہ کے بعد حکومت کیخلاف سازشیں کرنیوالوں کے منہ بند ہوگئے انشاء اﷲ حکومت وزیر اعظم نوازشریف اور شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو ترقی یافتہ بنائے گی- ان خیالات کا اظہارمقامی تقریب میں رکن قومی اسمبلی چوہدری شہباز بابر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چوہدری فیروزالدین خلیق مر حوم کی جانب سے گجر برادری کیلئے خدمات کو بھی سراہا گیا اور کہا کہ مر حوم چوہدری فروزالدین خلیق گجر برادری کیلئے ایک انمول ہیرا تھے انکی خدمات کو کسی سطح پر بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا اور کہا کہ جوڈیشنل کمیشن کا فیصلہ جمہوریت اور عوام کی جیت ہے جوڈیشنل کمیشن نے اپنے فیصلے میں الزامات کی سیاست کو دفن کردیا ہے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف حقیقی معنوں میں ملک و قوم کی ترقی ‘خوشحالی اور بہتری سچے دل سے قومی جذبہ سے سرشار عوام کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہیں ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں