سمندری ، پتنگ کی ڈورگلے میں پھیرنے سے 3سالہ بچہ شدید زخمی ،

منگل 1 ستمبر 2015 19:54

سمندری ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) سمندری میں پتنگ کی ڈورگلے میں پھیرنے سے 3سالہ بچہ شدید زخمی ، حالت نازک ہو نے پر فیصل آ باد ریفر کر دیا گیا ، تفصیلات کے مطا بق محلہ اشرف آباد کا رہائشی مو ٹر سائیکل پر سوار اپنے 3سالہ بیٹے محمد حسین کے ہمراہ جا رہا تھا کہ بڑی نہر پل پر اچا نک اس کے گلے میں پتنگ کی ڈور پھر گئی محمد حسین کو فوری طور پر سول ہسپتال لے جایا گیا حالت نازک ہو نے پر اسے فیصل آباد ریفر کر دیا گیا سمندری میں چند ہفتوں سے پتنگ بازی کا سلسلہ زورو شور سے جاری تھا تھا نہ سٹی پو لیس کی پتنگ فروشوں کیخلاف آنکھ اس واقعہ کے بعد کھلی پو لیس نے اس واقعہ میں ملوث ملزمان ارسلان اور پرویز کو گرفتار کر لیا ہے پو لیس کی اس نا اہلی کے باعث بچے کی جان بھی جا سکتی تھی

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں