فیصل آباد،بھتہ خوری اور کروڑوں روپے کی کرپشن

بورڈ آف ریونیو پنجاب نے 7 رجسٹری محرروں کے تبادلے کر دیئے، فوری چارج چھوڑنے کی ہدایت

جمعرات 23 فروری 2017 12:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء) بورڈ آف ریونیو پنجاب نے فیصل آباد ضلع میں ایک عرصہ سے تعینات سات رجسٹری محرر / ریونیو کلرک کو مختلف شکایات کی بنیاد پر فوری طور پر تبدیل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں چنانچہ بورڈ آف ریونیو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد شاہد فیصل آباد میں فوری طور پر سات رجسٹری محرر وں جن میں اسلم شاہ ، محمد اشرف ،سلطان سکندر جبکہ جڑانوالہ کے سہیل احمد ،سمندری کے شاہد ، شک جھمرہ کے غلام حسین اور تاندلیانوالہ کے نور محمد کو تبدیل کرتے ہوئے تحریری طور پر فوری چارج چھوڑنے کی ہدایت کی ہے ۔

آن لائن کے مطابق بورڈ آف ریونیو کے ممبر ٹیکس اسد مانی کو شکائت موصول ہوئی تھی کہ فیصل آباد ضلع میں ایک عرصہ سے تعینات رجسٹری محرر شہر اور دیہی علاقوں کی محکمہ مال میں رجسٹری کرانے کے عوض شہریوں سے مبینہ طور پر نہ صرف بھتہ وصول کرتے ہیں بلکہ حکومت کے خزانے کو بھی کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا رہے ہیں جس پر ممبر ٹیکس نے ضلع بھر میں تعینات ریونیو ملازمین کو ان کی موجودہ جگہ سے فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ ملازمین کرپشن کے ذریعے کروڑوں اربوں کی جائیداد کے نہ صرف مالک ہیں بلکہ سرکاری ریکارڈ میں ردو بدل کر کے عوام سے لاکھوں روپے بٹورتے ہیں ۔ ان تبدیل ہونے والے ملازمین کی پشت پناہی بعض حکومتی ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے ساتھ ساتھ وزراء بھی کر رہے ہیں ۔ تبدیل ہونے والے ملازمین سیاسی اثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے اپنے تبادلے منسوخ کرانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور بورڈ آف ریونیو پر دبائو ڈال رہے ہیں یہ امر قابل ذکر ہے ان تبدئل ہونے والے ملازمین میں سے اکثر کے خلاف محکمہ انٹی کرپشن اور احتصاب بیورو بھی تحقیقات کر رہے ہیں جبکہ سرکاری اراضی سکینڈل میں بعض محکمہ مال کے افسران بھی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں