واسا حکام کو موسم برسات کی پیشگی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کر دی گئی

منگل 28 فروری 2017 14:50

واسا حکام کو موسم برسات کی پیشگی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کر دی گئی
فیصل آباد۔28 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) واسا حکام کو موسم برسات کی پیشگی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے اور اس سلسلہ میں منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل آباد کی جانب سے متعلقہ حکام سے کہاگیا ہے کہ وہ فوری طور پر واسا کی تمام مشینری ، پمپس درست کروا کر اپ ڈیٹ کر لیں اور گندے نالے کے کناروں کو مضبوط بنانے سمیت ان کے گرد دیواریں بھی بنائی جائیںاور تمام ڈسپوزل اسٹیشنوں کی حالت درست کرائی جائے تاکہ موسم برسات کے دوران کسی قسم کی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

واسا کے ترجمان نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ واسا حکام کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈسپوزلز کی دیواریں و مشینری مرمت کروائیں اور ان پر رنگ روغن بھی کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ تمام متعلقہ ڈائریکٹر زکو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں اپنی ترجیحات تیار کریں تاکہ ان ہدایات پر عملدرآمد کویقینی بنایا جا سکے ۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ اگر انہیں واسا کے بارے میں کوئی شکایت ہو تو وہ فوری طور پر واسا کے ٹول فری نمبر 1334 پررابطہ کر سکتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ 24گھنٹوں کے اندر اندر عوام کی شکایات کا تدارک یقینی بنایا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں