برصغیر پاک و ہند کے ممتاز ڈرامہ نگار آغا حشر کاشمیری کی برسی اتوار کو منائی جائے گی

بدھ 24 اپریل 2019 13:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) برصغیر پاک و ہند کے نامور اردو ڈرامہ نگار و معروف لیجنڈ اور انڈین شیکسپیئر کا خطاب پانے والے آغا حشر کاشمیری جو 4اپریل 1879ء کو پیدا ہو کر 28اپریل 1935ء کی شام 56برس کی عمر میں اپنے مالک حقیقی سے جا ملے تھے کی برسی28اپریل بروز اتوار کو ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

آغا حشر کاشمیری جنہوںنے 1899ء میں مرید شک کے عنوان سے پہلا ڈرامہ لکھ کر اپنے فنی سفر کا آغاز کیا تھا نے 1931ء میں دل کی پیاس کے عنوان سے آخری ڈرامے سمیت کل 133ڈرامے تحریر کئے جنہیں انتہائی پذیرائی حاصل ہوئی۔مرحوم کی برسی کے موقع پر مختلف نگار خانوں ، سٹیج اور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام خصوصی تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گاجن میں ممتاز ڈرامہ نگار ، معروف صاحب طرز ادیب ، نامور عالم دین ، جید حافظ قرآن و مبلغ اسلام آغا حشر کاشمیری کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں