انڈر 16 کرکٹ‘ ناردرن نے سدرن پنجاب کو شکست دے دی

ہفتہ 14 دسمبر 2019 19:57

انڈر 16 کرکٹ‘ ناردرن نے سدرن پنجاب کو شکست دے دی
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2019ء) اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن نے سدرن پنجاب کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بارش کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان میچ، بیس بیس اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ سدرن پنجاب کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنائے۔ ناردرن کے اسپنر محمد ابراہیم نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

جواب میں ناردرن نے مطلوبہ ہدف 7 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔ ناردرن کی جانب سے مڈل آرڈر بیٹسمین محمد سعد نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔دوسری جانب پی سی بی پیپسی قومی انڈر 16 ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے درمیان میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ بوہرانوالی گرانڈ فیصل آباد کی آئوٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث میچ کا آغاز ممکن نہ ہوسکا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں