ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے انٹر تحصیل ہاکی گرلز چیمپیئن شپ کا اہتمام

Ameer Hamza امیر حمزہ جمعہ 24 ستمبر 2021 17:25

ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے انٹر تحصیل ہاکی گرلز چیمپیئن شپ کا اہتمام
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2021ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام انٹر تحصیل ہاکی گرلز چیمپیئن شپ ہاکی سٹیڈیم میں کھیلی گئی تفصیلات کے مطابق انٹر تحصیل ہاکی گرلز چیمپئن شپ میں فیصل آباد تحصیل کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

فائنل میچ تحصیل سٹی اور صدر کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو تحصیل  سٹی نے 2/1 گول سے جیت کر انٹر تحصیل ہاکی چیمپیئن شپ اپنے نام کی۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرساجدہ لطیف اورہیڈ آف سپورٹس ڈیپارٹمنٹ جی سی وومن یونیورسٹی فہمیدہ ایوب مہمانان خصوصی تھیں۔تحصیل سپورٹس آفیسر صدرشرجیل، ٹی ایس اوتاندلیانوالہ اصغر کمالوی،شاہد تنویر گل صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن،رانا خالدسابق صوبائی کوچ اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں