کرکٹ ،ہاکی سمیت دیگرکھیلوں کیلئے سامان اورسہولیات فراہم کی جائینگی‘پرنسپل رائو اقبال

پیر 25 اکتوبر 2021 14:56

کرکٹ ،ہاکی سمیت دیگرکھیلوں کیلئے سامان اورسہولیات فراہم کی جائینگی‘پرنسپل رائو اقبال
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) فیصل آباد کے سرکاری سکولوں کے طلبا کو سپورٹس کی مزید سہولیات ملیں گی۔ پنجاب حکومت نے فیصل آباد کے دس سکولوں کو سپورٹس پروگرام کیلئے منتخب کرلیا۔ سکولوں میں کرکٹ، ہاکی، فٹ بال، باسکٹ بال، بیڈمنٹن سمیت دیگر کھیلوں کیلئے سامان اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ بچوں کو گراس روٹ لیول سے ہی کھیلوں کیلئے تیار کیا جاسکے ۔

(جاری ہے)

ان گرائونڈز سے سکول سطح پر کھیلوں کو فروغ دے کر اچھے کھلاڑی سامنے لائے جائینگے ۔ کریسنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول اور گورنمنٹ ایم سی ہائر سیکنڈری سکول کو سپورٹس سہولیات ملیں گی۔ پرنسپل رائو اقبال، فزیکل ایجوکیشن ٹیچر بلال کموکا کا کہنا تھاسہولیات ملنے سے بچوں کو کھیلوں میں نیشنل اور انٹرنیشنل سطح تک جانے کا موقع ملے گا۔ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 سمندری کو بھی سپورٹس سہولیات ملیں گی۔ ڈجکوٹ، اواگت، نشاط آباد، ٹھیکری والا اور جھمرہ کے ہائر سیکنڈری سکولوں کو بھی سپورٹس سہولیات ملیں گی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments