ٹھیکری فٹ بال کلب کا اجلاس، رانا محمد اشرف خان متفقہ طور پرپانچ رکنی کمیٹی کے سربراہ منتخب

جمعرات 9 دسمبر 2021 14:01

ٹھیکری فٹ بال کلب کا اجلاس، رانا محمد اشرف خان متفقہ طور پرپانچ رکنی کمیٹی کے سربراہ منتخب
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) ٹھیکری فٹ بال کلب کا خصوصی اجلاس گذشتہ روز رانا محمد اکرم کے ڈیرے عباس پور روڈ پر منعقد ہوا،رانا محمد اشرف خان متفقہ طور پرپانچ رکنی کمیٹی کے سربراہ منتخب ہوگئے، اجلاس میں 40 سے زائد کھلاڑیوں اور عہدیداروں نے شرکت کی،اجلاس میں علاقے کی معروف شخصیت ماسٹر غلام نبی اور اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے صدر اور سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویراحمد نے شرکت کی، اجلاس میں کلب کے بہتر امور چلانے کے لئے قومی فٹ بال ٹیم کے سابق ثمر اسحاق کے علاوہ دیگر ممبران نے اپنی، اپنی رائے اور تجویزیں دیں، اجلاس میں تمام ممبران نے متفقہ طور پر کلب کے بہتر امور چلانے کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی، جس کے چیئرمین رانا محمد اشرف ہونگے، دیگر ممبران میںماسٹر رانا محمد وقاص،محمدسلیم (انٹرنیشنل)،زاہد محمود چاند اورنذیراحمد جیرہ شامل ہیں، اجلاس میں تمام ممبران نے اس بات کا بھی عہد کیا کہ کلب کے تمام امور کلب کے بہتری کے لئے ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ چلائیں گے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں