محکمہ ماہی پروری نے فش فارمنگ کیلئے بلامعاوضہ مشاورتی و تکنیکی سہولیات کی فراہمی کاآغازکر دیا

پیر 29 جولائی 2019 14:36

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2019ء) محکمہ ماہی پروری نے کہا ہے کہ فش فارم بنا کر بنجر زمینوںکو کارآمد بنایا جا سکتا ہے جبکہ درخت لگانے سے بھی بنجر زمینوں میں ذرخیزی لائی جا سکتی ہے۔ محکمہ فشریز فیصل آباد کے ذرائع نے کہاکہ محکمہ ماہی پروری نے فش فارمنگ کے فروغ کیلئے بلا معاوضہ مشاورتی و تکنیکی سہولیات کی فراہمی کاآغاز کردیاہے ۔

انہوںنے کہاکہ مذکورہ اقدام کیلئے محکمہ ماہی پروری کے ماہرین اورآبی و زرعی سائنسدان اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ فش فارمنگ سے نہ صرف انسانی خوراک میں لحمیات کی کمی کو پورا کیا جا سکتاہے بلکہ اس سے کاشتکاروںکی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے ۔ انہوںنے بتایاکہ کاشتکاروںکو فش فارمنگ کے جدید طریقوں سے روشناس کروانے کیلئے محکمہ ماہی پروری اور بعض دیگر اداروں کے اشتراک سے ڈویژن ، ضلع ، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر تربیتی سیمینارز کا انعقاد کرنے کیلئے حکمت عملی مرتب کی جا رہی ہے جس کے انتہائی مفید اثرات مرتب ہوں گے ۔ انہوںنے بتایاکہ ناکارہ اور بنجر زمینوں میں درخت لگانے سے بھی ذرخیزی آ جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فقیر والی میں شائع ہونے والی مزید خبریں