اعلیٰ معیار کا گندم کا بیج 1200روپے فی بیگ سبسڈی پر فراہم ،کاشتکاروں کو پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر رجسٹریشن کروا کر بیج حاصل کرنے کی ہدایت

منگل 29 اکتوبر 2019 14:52

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2019ء) حکومت نے گندم کی بمپر کراپ کے حصول کیلئے 432500بیگوں میں بند 21625ٹن اعلیٰ معیار کا گندم کا بیج 1200روپے فی بیگ سبسڈی پر 2700روپے فی 50کلو گرام بیگ کے حساب سے فراہم کر دیا ہے جبکہ کاشتکاروں کو پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر رجسٹریشن کروا کر بیج حاصل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ 1200روپے فی بیگ سبسڈی کی فراہمی کا فیصلہ نیشنل ایگری کلچر ایمر جنسی پروگرام برائے بڑھانے پیداوار و منافع بذریعہ حصول بہترین پیداوار گندم کے تحت اٹھایا گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ اس ضمن میں پانچ کمپنیاں پنجاب سیڈ کارپوریشن ،جالندھر سیڈ پرائیویٹ ،ہرل سیڈ کارپوریشن، آباد ایگری سیڈ کمپنی اورنیلم سیڈ کمپنی کی جانب سے فراہم کیا گیا ہے۔انہوںنے بتایاکہ سبسڈی پہلے آئے پہلے پائیے کی بنیاد پر محکمہ زراعت میں رجسٹرڈ ہونے والے کاشتکاروں کو فراہم کی جائے گی۔ انہوںنے بتایاکہ رجسٹرڈ کاشتکار اپنے قریبی ڈیلر سے منظور شدہ بیج خرید سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فقیر والی میں شائع ہونے والی مزید خبریں