مکئی کوگندم کے ساتھ ملا کر استعمال کرنا نیوٹریشن کی کمی کا حل ہے ، ماہرین زراعت

جمعرات 14 نومبر 2019 15:04

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) ماہرین زراعت نے کہا کہ مکئی کو عمومی طور پر پولٹری اور لائیوسٹاک فیڈ کے ساتھ ساتھ سٹارچ کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے تاہم اگر اسے گندم کے آٹے میں شامل کرکے انسانی غذاء کا بھی حصہ بنا دیا جائے تو عوام کی غذائی ضروریات اور نیوٹریشن کی کمی کا پائیدار حل نکالنے میں مدد مل سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملکی ضروریات کے مقابلہ میں مکئی کی خاطر خواہ پیداوار حاصل ہورہی ہے تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ حکومت کو اس کی مارکیٹنگ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے مکئی سے وابستہ علاقوں میں اس سے وابستہ انڈسٹری قائم کرنے کیلئے اقدامات بروئے کار لانے چاہئیں۔ انہوں نے مکئی کی مینوئل برداشت میں حائل رکاوٹو ں کے بارے میں کہا کہ اس کی مکینیکل ہارویسٹنگ یقینی بنانے کیلئے حکومت کو چھوٹے کاشتکاروں کی مدد کرنی چاہئے تاکہ اس میں موجود نمی کودھوپ میں ختم کرنے کے بجائے مشینی عمل سے ختم کیا جائے تاکہ وقت اور سرمایہ کی بچت کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

فقیر والی میں شائع ہونے والی مزید خبریں