ایف پی سی سی آئی کے ساتویں اچیومنٹ ایوارڈز کی تقریب 25 جولائی کو ہوگی، مختلف شعبوں میں اعلیٰ خدمات انجام دینے والے 40 نمایاں تاجروں کو ایوارڈز دیے جائیں گے
جمعہ 19 جولائی 2019 16:49
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کو ملک پاکستان اور اس کے عوام کے مفادات کیلئے آگے بڑھتے ہوئے قابل عمل منصوبوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے وسائل کے بہتر استعمال کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صنعت کاروں کو قابل عمل منصوبوں کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے تاکہ مختلف شعبوں میں مردوں اور خواتین کیلئے نئی ملازمتوں کی تخلیق ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر پاکستان کا اثاثہ ہے جس نے خود کو مشکل حالات میں بھی مستحکم رکھا ہے۔ نجی شعبہ ملکی معیشت کو فروغ دینے کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے لہذا حکومت بھی نجیشعبے کے معیشت میں اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے اس کی حوصلہ افزائی کرے۔ ہم سب کو اپنے شعبہ جات میں مل کر کام کرتے ہوئے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی نئی بلندیوں پر لے جانا ہے۔ دارو خان نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم بنیادوں پر قائم ہے، ایک ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر پاکستان عالمی سطح پر متنوع مواقع فراہم کرتا ہے اور یہاں بہترین مالیاتی اور لیگل سسٹم موجود ہے، یہاں کاروباری آسانیوں کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور ہو رہی ہیں جس سے غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اور توانائی کی قلت کے چیلنجوں پر پہلے سے ہی قابو پایا جا چکا ہے جس سے معیشت استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے اور بین الاقوامی معاشی اداروں کے تمام اشاریے مثبت ہیں۔ اس موقع پر افتخار علی ملک نے کہا کہ 2025 ء تک پاکستان میں دنیا کی پانچویں سب سے بڑی مڈل کلاس موجود ہوگی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے پاس پاکستان میں آنے اور سرمایہ کاری کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہوگا۔ یو بی جی کے سربراہ نے کہا کہ حکومت کو قومی اداروں کو مضبوط کرنے، ملک میں بدعنوانی کے خلاف کریک ڈائون اور اچھی حکمرانی کو یقینی بنانے کے علاوہ پاکستان کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے پرکشش بنانے کیلئے بھر پور کوششیں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے وسیع تر منصوبہ بندی کرنے، سرخ فیتے اور قانونی رکاوٹوں کے خاتمے اور ون ونڈو آپریشن کے ذریعہ انہیں تمام سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔فقیر والی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
فیصل آباد،معمولی جھگڑے پر مشتعل افراد نے سعودی پلٹ شہری کے گھر کو آگ لگا دی
فیسکوریجن کے آٹھ اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون،مزید34بجلی چوردھر لئے گئے
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں بی ایڈ پروگرام میں داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی
فیصل آباد، نا معلوم تیرتی ہو ئی لا ش برآمد
فیسکو ریجن کے آٹھ اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف موثر کارروائیاں ، مزید24بجلی چور وں کو پکڑلیا گیا
عمران خان نےپراپرٹی ٹائیکون کی منی لانڈرنگ کا70 ارب روپیہ اسے واپس کردیا، ڈیل میں القادر ٹرسٹ کے نام ..
جماعت اسلامی عوام کے امیدوں کی کرن ثابت ہو گی: محبوب الزمان بٹ
کھلی کچہریوں کا انعقاد صارفین بجلی کے مسائل کو فوری حل کرنے میں بہت مددگارثابت ہورہا ہے، چیف ایگزیکٹو ..
پاکستان نے ہمیشہ ملکی مفاد کو ملحوظ خاطر رکھا ہے ، مرکزی جمعیت اہلحدیث
فیصل آباد،بہبود آبادی پروگرام پر عملدرآمد کے سلسلے میں ماہانہ رپورٹ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ..
فیصل آباد:ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس
فیصل آباد،خاتون کی دوران زچگی ہلاکت ،شوہر سمیت 2افراد کیخلاف مقدمہ درج
فقیر والی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان