سمال چیمبر ۱ٓف کامرس اینڈ سمال انڈسٹریزفیصل ۱ٓباد کے تمام ممبران کی رکنیت کی معیاد 31مارچ کو ختم ہو رہی ہے، تمام ممبران فوری طور پر اپنی رکنیت کی تجدید کروا لیں، ترجمان سمال چیمبر

جمعرات 5 مارچ 2020 14:25

سمال چیمبر ۱ٓف کامرس اینڈ سمال انڈسٹریزفیصل ۱ٓباد کے تمام ممبران کی رکنیت کی معیاد 31مارچ کو ختم ہو رہی ہے، تمام ممبران فوری طور پر اپنی رکنیت کی تجدید کروا لیں، ترجمان سمال چیمبر
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2020ء) سمال چیمبر ۱ٓف کامرس اینڈ سمال انڈسٹریزفیصل ۱ٓبادکے تمام ممبران کی رکنیت کی معیاد 31مارچ بروز منگل کو ختم ہو رہی ہے لہٰذا تمام ممبران فوری طور پر اپنی رکنیت کی تجدید کروا لیں۔سمال چیمبر ۱ٓف کامرس اینڈ سمال انڈسٹریزفیصل ۱ٓبادکے ترجمان نے بتایاکہ تمام ممبران کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیاہے کہ چونکہ ان کی رکنیت رواں ماہ کے اختتام پر ختم ہو رہی ہے اسلئے و ہ میمورنڈم اینڈ آرٹیکلز آف ایسوسی ایشن کے تحت اپنی رکنیت کی تجدید کروالیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ تجدید کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ انہوںنے بتایاکہ تجدید کیلئے لازمی ہے کہ متعلقہ رکن تجدید فیس کے علاوہ انکم ٹیکس ریٹرن برائے سال 2020ء اور چیمبر کا ممبر شپ سرٹیفکیٹ بھی پیش کرے۔ انہوںنے بتایاکہ سمال چیمبر ۱ٓف کامرس اینڈ سمال انڈسٹریزفیصل ۱ٓباد اپنے معزز ممبران کو محکمانہ شناختی کارڈ بھی جاری کررہاہے لہٰذا جو ممبران چیمبر کا شناختی کارڈ حاصل کرناچاہیں وہ مقررہ فیس جمع کروا کر قواعد وضوابط اور ادارہ کی پالیسی کی روشنی میں رکنیت کارڈ حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مزید معلومات و رہنمائی کیلئے دفتر سے رابطہ کیاجاسکتاہے۔

فقیر والی میں شائع ہونے والی مزید خبریں