بورڈ آف انٹرمیڈیٹ و سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد میٹرک کے ضمنی امتحان کے نتائج کا اعلان کل کرے گا

پیر 14 دسمبر 2020 17:42

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2020ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آبادکے زیراہتمام منعقد ہونیوالے میٹرک کے ضمنی امتحان2020 کے نتائج کا اعلان کل (15 دسمبربروز منگل) صبح 10 بجکر 10 منٹ پر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بورڈ کے ترجمان نے بتایا کہ نتائج کی سادہ و پروقار تقریب چیئرپرسن تعلیمی بورڈ فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر طیبہ شاہین کے آفس میں منعقد ہو گی جس میں سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر سلیم تقی شاہ اور کنٹرولر امتحانات مسز شہناز علوی کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 10 بجکر 0 1 منٹ پر چیئرپرسن بورڈ پروفیسر ڈاکٹر طیبہ شاہین اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر مسز شہنا ز علوی بٹن دبا کر رزلٹ کو آن لائن کریں گی جس کے ساتھ ہی رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ www.bisefsd.edu.pk پر بھی اپ لوڈ ہو جائے گا۔

فقیر والی میں شائع ہونے والی مزید خبریں