ایف آئی اے فیصل آباد کی انسانی سمگلروں کے خلاف بھرپور کاروائی جاری‘ کل مزید 12 گرفتار

پیر 3 دسمبر 2018 16:52

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2018ء) ایف آئی اے فیصل آباد کی انسانی سمگلروں کے خلاف بھرپور کاروائی جاری‘ کل مزید 12 کو گرفتار کر لیا‘ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ساجد اکرم چوہدری کی زیر نگرانی ایف آئی اے ٹیم نے فیصل آباد اور سرگودھا میں کریک ڈائون کرتے ہوئے 13 اشتہاریوں سمیت 12 انسانی سمگلرز گرفتار کر لئے‘ گرفتار ہونے والوں میں وقار احمد ولد اللہ دتہ‘ اشتیاق احمد ولد ممتاز عالم‘ محمد راشد ولد عبداللطیف‘ محمد مناف مدینہ ٹریول ایجنسی‘ صالح محمد ولد محمد قاسم‘ فہید جاوید ولد جاوید شاہ‘ محمد آصف ولد عطاء محمد‘ امجد علی ولد محمد نواز‘ محمد کشمیری اور 3 اشتہاری قادری بخش ولد نور محمد‘ محمد وسیم ولد محمد سرور اور وسیم اشرف ولد محمد اشرف شامل ہیں‘ ایف آئی اے نے گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر حوالات منتقل کر دیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا‘ ملزمان سادہ لوح لوگوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسے دے کر ان سے بھاری رقوم ہتھیاتے تھے‘ تحقیقات میں مزید انکشافات کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :

فقیر والی میں شائع ہونے والی مزید خبریں