نئے اسلامی سال کاپہلا دن یوم دعا کے طور پر منایاجائیگا

جمعرات 20 اگست 2020 14:32

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2020ء) اہلسنت و الجماعت نے یکم محرم الحرام 1442ھ سے شروع ہونے والے نئے اسلامی سال کے پہلے دن کو یوم دعا کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے جبکہ یکم محرم الحرام کو ملک بھر کی مساجد میں قرآن خوانی کی جائے گی اور اس موقع پر وطن عزیز کی سلامتی ، نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت، اسلام کی سربلندی ، اتحاد بین ا لمسلمین، فرقہ وارانہ ہم آہنگی ، بین المذاہب روابط کے فروغ ، قومی خوشحالی، عوامی فلاح ، آئین و قانون کی بالا دستی ، خلافت راشدہ کے نظام کے نفاذ ، تمام مسالک کے درمیان اخوت و یگانگت کی فضاء کے قیام ،غربت ، بے روز گاری ، مہنگائی ،بد امنی ، انتہا پسندی ، دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

(جاری ہے)

جماعت اہلسنت کے ترجمان نے کہا کہ تمام محب وطن پاکستانی نئے اسلامی سال کے پہلے روز رب کائنات کے حضور سربسجود ہو کر دعا کریں گے کہ نیا اسلامی سال اہلیان وطن کیلئے امن ، سلامتی ، استحکام، خوشحالی ، خوشیاں ، کامیابیاں ، کامرانیاں لے کر شروع ہو۔

متعلقہ عنوان :

فقیر والی میں شائع ہونے والی مزید خبریں