فیصل آباد،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری

فیصل آباد پولیس نے 17ملزمان کو گرفتار کر لیا

بدھ 3 مارچ 2021 23:24

فیصل آباد /مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) سی پی او کیپٹن (ر)محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈائون میں فیصل آباد پولیس نے گزشتہ روز منشیات کے 17 مقدمات درج کرکے 17 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، ملزمان کے قبضہ سے 3.810 کلوگرام چرس اور 172 لیٹر شراب بر آمد کرلی گئی۔

(جاری ہے)

غیر قانونی اسلحہ کے 06 مقدمات درج کر کے 06 ملزمان کو گرفتار کیا جن سے 05 عدد پسٹل ، 01 عدد بندوق اور متعدد گولیاں برآمد۔ جوا مافیا کیخلاف 04 مقدمات کا اندراج کر کے 04 ملزمان کو گرفتار کیا دائو پر لگی رقم 3410 روپے برآمدکرلی گئی۔ملزمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے B کیٹیگری کے 02 ملزم اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا ۔

فقیر والی میں شائع ہونے والی مزید خبریں