فیصل آباد،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری،متعدد ملزمان گرفتار

ہفتہ 6 مارچ 2021 18:26

فیصل آباد/مکو آنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) سی پی او کیپٹن (ر)محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈائون میں پولیس نے گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے منشیات کے 20مقدمات درج کرکے 20ملزمان کو گرفتار کر لیا ، ملزمان کے قبضہ سے 5.920 کلوگرام چرس اور 337 لیٹر شراب بر آمد کرلی گئی۔

(جاری ہے)

غیر قانونی اسلحہ کے 07 مقدمات درج کر کے 07 ملزمان کو گرفتار کیا جن سے 06 عدد پسٹل ، 01 عدد رائفل اور متعدد گولیاں برآمدکرلی گئیں۔

ملزمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے B کیٹیگری کے 14 ملزم اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا ۔ پتنگ بازی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 43 مقدمات کا اندراج کر کے 43 ملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان سے پتنگیں، ڈور چرخیاں اور سامان برآمدکر لیا۔

متعلقہ عنوان :

فقیر والی میں شائع ہونے والی مزید خبریں