فاروق آباد ‘گھریلو جھگڑے پر خاوند نے بیوی کو قتل کر دیا

اتوار 20 ستمبر 2020 21:35

فاروق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2020ء) فاروق آباد کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پر خاوند نے بیوی کو قتل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی فاروق آباد کے علاقہ نوکھر نئی آبادی کی رہائشی سدرہ کی شادی عرصہ تقریبا" چھ سال پہلے نوکھر قدیم نزد بھٹہ کے رہائشی عمران گجر کے ساتھ ہوئی جس سے اس کے تین بچے ہوئے لیکن اکثر میاں بیوی میں جھگڑارہتا تھا اسی بنا پر خاوند عمران گجر نے تیش میں آکر اپنی بیوی سدرہ کو فائر مار کر قتل کر دیا اور خود مفرور ہو گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :

فاروق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں