فاروق آباد‘تیز رفتار کار بے قابو ہوکر نہر میں گرگئی 1شخص جاںبحق

بدھ 16 مارچ 2022 14:55

فاروق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2022ء) فارق آباد کے نواحی گائوں ایسرکے قریب تیزرفتار کار موٹروے سے نیچے نہر میں گر گئی جس کے نتیجہ میں ایک شخص ڈوب کر جاںبحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لاہور سے اسلام آباد کی طرف موٹروے پر جاتے ہوئے تیز رفتار کار ٹرک کو نیچے سے اوورٹیک کرنے کے دوران بے قابو ہو کر قادرآباد بلوکی نہر میں جا گری جس پر کار ڈرائیور اپنی مدد آپ کے تحت کار سے نکل کر کنارے تک پہنچ گیا جس کو ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر طبی امداد فراہم کی جبکہ ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم دوسرے نوجوان کی لاش تلاش کر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔

فاروق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں