فاروق آباد،تیزرفتار ٹرک اور رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ،2و زخمی

پیر 25 اکتوبر 2021 14:48

فاروق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) تیزرفتار ٹرک اور رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور سرگودھا روڈ پر جھامکے کے قریب تیزرفتار ٹرک نے رکشہ کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میںرکشہ سوار 2 مسافر ناصر ولد محمد سلیم اور عاطف ولد رحمت جاں بحق ہوگئے جبکہ دومسافر شہزاد ولد صادق 32 سال اور رمضان ولد ارشد 35 سال زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا جبکہحادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

فاروق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں