فاروق آباد ‘نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

پیر 3 جنوری 2022 14:55

فاروق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2022ء) فاروق آباد کے قریب نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ لاش پر گولیوں کے نشانات ہیں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ نامعلوم سفاک قاتلوں نے قتل کرنے کے بعد لاش کو نہر میں پھینک دیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی غوطہ خور ٹیم نے لاش نہر سے نکال کر ایشرکے چوکی پولیس کے حوالے کر دی۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر نامعلوم قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی دی۔

متعلقہ عنوان :

فاروق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں