پولیس تھانہ صحبت پور کی حدود میں مو ٹر سائیکل کی ڈکیتی ،پولیس کی کارروائی ،فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار زخمی

جمعہ 9 جون 2017 16:52

پولیس تھانہ صحبت پور کی حدود میں مو ٹر سائیکل کی ڈکیتی ،پولیس کی کارروائی ،فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار زخمی
فرید آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جون2017ء) پولیس تھانہ صحبت پور کے حدود میں مو ٹر سائیکل کی ڈکیتی پولیس کی کاروائی فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار ایک ڈکوزخمی تفصیلات کے مطابق ضلع صحبت پور کے پولیس تھانہ صحبت پور کے حدود میں نوز بند کے قریب استاد جان محمد قلاتی سے تین ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زورپرمو ٹر سائیکل چھین لی اور زدو کوپ کرکے زخمی کردیا اطلاع ملنے پر پو لیس نے ڈاکوئوں کا پیچھا کیاتو باگڑ کے قریب پولیس کی بھاری نفری اور ڈاکوئوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا فائرنگ کے تبادلے سے باگڑ چیک پوسٹ کے انچارج امام بخش کھوسہ اور ایک ڈاکو شعبان بگٹی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں مزید تفتیش پولیس کررہی ہے ۔

فاروق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں