فاروق آباد‘سکول کی کینٹین میں گیس کا سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی

منگل 29 جنوری 2019 23:53

فاروق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2019ء) گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول فاروق آباد کے مڈل سیکشن کی کینٹین میں گیس کا سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی،سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا جس سے سکول میں بھگدڑ مچ گئی، طالبات میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول کے ریلوے چوک میں واقع سکول کے مڈل سیکشن میں سکول کی کینٹین میں گیس کا سلنڈر دھماکیسے پھٹ گیا اور گیس کے پائپ کو لیکج کی وجہ سے آگ لگ گئی۔

تاہم سکول انتظامیہ نے اپنی کوششوں سے آگ پر قابو پا لیا اور کسی بڑے نقصان سے سکول کو بچا لیا۔ سکول میں آتشزدگی کے وقت تدریسی عمل جاری تھا ورنہ بڑے نقصان کا خدشہ تھا۔آتشزدگی سیطالبات میں خوف و ہراس پھیل گیا۔طالبات کے والدین نے محکمہ تعلیم کے اعلی حکام سے سکول میں اس بے احتیاطی پر نوٹس لینے اور ایسے واقعات سے بچنے کے لئیحفاظتی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فاروق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں