مریم آباد میں زیارت مقدسہ کی تقریبات عروج پر پہنچ گئیں

ہفتہ 14 ستمبر 2019 17:46

فاروق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) مریم آباد میں زیارت مقدسہ کی تقریبات عروج پر پہنچ گئیں ۔روایات کے مطابق سینکڑوں مسیحی مردو خواتین اور بچے کئی روز کا پیدل سفر کرکے مریم آبادپہنچ رہے ہیں جن کے پائوں پر پڑنے والے آبلوں کا علاج کرنے کے لیے محکمہ صحت نے کیمپ لگا رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

تقریبات کے پہلے روز سینکڑوں مسیحیوں نے طویل القامت ٹاور پر اپنی مدد آپ کے تحت چڑھ کر لال دوپٹے چڑھا کر منتیں مانیں جبکہ ہزاروں زائرین نے پہاڑی پر چڑھ کر زیارت مقدسہ کی۔

متعلقہ عنوان :

فاروق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں