فاروق آباد،مبینہ طورپر غیرت کے نام پر بھائی نے بیوہ بہن اور بھابی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا

قیصر جٹ نے اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنی بیوہ بہن 33 سالہ رخسانہ اوربھابی نسیم کو قتل کیا ،موقع سے فرار ہو گیا

پیر 28 اکتوبر 2019 21:17

فاروق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2019ء) نواحی گاوں ڈیرہ گجراں میں مبینہ طورپر غیرت کے نام پر بھائی نے بیوہ بہن اور بھابی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے تھانہ صدر فاروق آباد کی حدود میں شامل ڈیرہ گجراں بشمولہ لالکے میں قیصر جٹ نے نے اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنی بیوہ بہن 33 سالہ رخسانہ اوربھابی نسیم کو قتل کر دیا۔ذرائع کے مطابق ملزم کو اپنی بہن اور بھابی کے کردار پر شک تھا۔ملزم قیصر اس سے قبل بھی مختلف جرائم پیشہ وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔واردات کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشیں مردہ خانے منتقل کر دیں۔

متعلقہ عنوان :

فاروق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں